Monday, May 13, 2024

کاروباری ہفتے کے دوسرے دن بھی بازار حصص میں مندی، ہنڈرڈ انڈیکس میں 497 پوائنٹس کی کمی

کاروباری ہفتے کے دوسرے دن بھی بازار حصص میں مندی، ہنڈرڈ انڈیکس میں 497 پوائنٹس کی کمی
April 23, 2019

 کراچی (92 نیوز) کاروباری ہفتے کے دوسرے دن بھی بازار حصص میں مندی دیکھنے میں آئی۔ کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس میں 497 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

 کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کے بادل چھائے رہے - مارکیٹ 497 پوائنٹس کی کمی سے 36 ہزار 404 کی سطح پر بند ہوئی-

دن بھر 317 کمپنیزز کے شیئرز میں کاروبار ہوا ۔ 65 کمپنیزز کے شیئرز میں اضافہ جبکہ 232 کمپنیزز کے شیئرز میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

 سونے کی قیمت میں 1 ہزار روپے کی کمی ہو گئی۔ دفی تولہ سونے کی قیمت 68 ہزار 800 روپے ہو گئی۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 857 روپے کی کمی سے 58 ہزار 985 روپے ہوئی جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونا 8 ڈالر کی.کمی سے 12 سو 72 فی اونس کی سطح پر آگیا۔

 اوپن مارکیٹ میں ڈالر 10 پیسے کی کمی سے 142 روپے 30 پیسے پر آگیا جبکہ انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 141 روپے 39 پیسے پر برقرار رہا۔