Friday, April 26, 2024

کاروباری کمپنیوں کی دستاویزات کوریئر کمپنیوں کی ترسیل رکنے سے پھنس گئیں

کاروباری کمپنیوں کی دستاویزات کوریئر کمپنیوں کی ترسیل رکنے سے پھنس گئیں
April 4, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) کاروباری کمپنیوں کو ایک اور بڑا دھچکہ لگ گیا۔ لاک ڈاؤن کے باعث کوریئر کمپنیوں نے ضروری دستاویزات کی ترسیل روک دی۔ ٹیکس جمع کرانے کیلئے لازمی دستاویزات بھی کوریئر ٹرانزیکشن میں پھنس گئیں۔ لاک ڈاون کے باعث کاروباری کمپنیوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا۔ کوریئر کمپنیوں نے گڈز اور سروسز کی بھاری رقوم کی ترسیل روک دی۔ کئی کمپنیوں کے چیک گزشتہ دو ہفتوں سے کوریئر کمپنیوں کے دفاتر میں پھنس کر رہ گئے۔ ٹیکس جمع کرانے کیلئے لازمی دستاویزات بھی کوریئر ٹرانزیکشن میں پھنس کی رہ گئی۔ بیرون ملک سے خدمات اور پاکستان سے برآمدات بھی بری طرح متاثر ہوگئیں، کاروباری کمپنیوں کے اربوں روپے کی ٹرانزیکشن پھنس جانے کے باعث بیرون ملک ادائیگیاں بھی متاثر ہونے لگی۔ بزنس کمپنیوں نے ایف بی آر اور وزارت خزانہ سے کوریئر سروس کی بحالی کی درخواست کردی لیکن کوئی جواب نہ ملا۔ حکومت نے ٹیکس رقم کے ساتھ منسلک دستاویزات جمع کرانے کی پابندی میں نرمی تو کردی ہے تاہم بزنس چیکس کی عدم وصولی پر کئی کمپنیوں کا سرمایہ پھنس کر رہ گیا ہے۔