Friday, May 17, 2024

کاروباری مراکز شام 6 بجے بند کرنا ہونگے، ہفتہ اور اتوار کو کام کی اجازت نہیں ہوگی

کاروباری مراکز شام 6 بجے بند کرنا ہونگے، ہفتہ اور اتوار کو کام کی اجازت نہیں ہوگی
March 14, 2021

لاہور ( 92نیوز) عالمی وباکورونا پرقابوپانے کے لئےپیرسے کاروباری ایس اوپیز پرعملدرآمد شروع ، کاروباری مراکزی شام چھ بجے بند کرنا ہوں گے،میڈیکل سروسز،فارمیسیز،میڈیکل اسٹورز،لیبارٹریاں،کولیکشن پوائنٹس 24گھنٹے اور ہفتے کے 7دن کھلے رہیں گے۔

گروسری اسٹورز،جنرل اسٹورز،چکیاں،فروٹ،سبزی کی دکانیں،تندور اور پٹرول پمپس کوپورا ہفتہ 24گھنٹے کھلا رہنے کی اجازت ہے۔ ٹائر پنکچر شاپس،فلنگ پلانٹس،ورک شاپس، سپیئر پارٹس شاپس اور زرعی مشینری و آلات کی دکانیں بھی 24گھنٹے کھلی رہیں گی۔

تمام سرکاری و نجی دفاتر 50 فیصد سٹاف کے ہمراہ کام کرنے کی پالیسی پرکاربند ہوں گے۔ لاہور،راولپنڈی،سرگودھا،فیصل آباد،ملتان،گوجرانوالہ اور گجرات میں تمام انڈور،آؤٹ ڈور میرج ہالز،کمیونٹی سنٹرز اور مارکی 15مارچ سے مکمل طور پر بند ہوں گے۔
ریسٹورانٹس اور کیفے میں انڈور ڈائننگ سختی سے منع،صرف ٹیک اوے،تقریبات کے لیے 50افراد کو شامل ہونے کی اجازت ہو گی۔