Friday, April 19, 2024

کاروباری طبقے کی بچتیں ختم ہونے لگیں، عالمی بنک کا رپورٹ میں انکشاف

کاروباری طبقے کی بچتیں ختم ہونے لگیں، عالمی بنک کا رپورٹ میں انکشاف
November 28, 2017

اسلام آباد (92 نیوز) مہنگائی کا جن چھوٹے کاروبارکو چاٹنے لگا۔ کاروباری طبقے کی بچتیں ختم ہونے لگیں۔ عالمی بنک نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ آمدنی میں کمی اور مہنگائی میں اضافے سے چھوٹے کاروبار سکڑ رہے ہیں۔
عالمی بینک نے پاکستان میں چھوٹے کاروبار کی تباہی کے حوالے سے ہوشربا انکشافات کیے ہیں۔ عالمی بنک نے نومبر2017 کی اپنی رپورٹ میں بتایا ہے ملک میں آمدنی میں کمی اور مہنگائی میں اضافے سے چھوٹے کاروبارسکڑ رہے ہیں۔
دستاویزات کے مطابق کم اور درمیانی آمدنی والا اکثریتی طبقہ اپنی بچت کاروبار میں لگانے سے گریز کرنے لگا ہے۔ یہ روش چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعت کو نقصان پہنچا رہی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ بینک ترسیلات پر ٹیکس نے صور تحال کو مزید خراب کر دیا ہے۔ گزشتہ تین سال کے دوران یہ حوصلہ شکن رجحان زیادہ نمایاں طور پر سامنے آیا ہے۔ کم آمدنی اور درمیانہ طبقے کی بچتیں 14.2 فیصد سے کم ہو کر 13.1 فیصد رہ گئی ہیں۔ چھوٹی کمپنیوں کی خام مال کی درٓامدات کی عالمی شرح 55 فیصد ہے جبکہ پاکستان میں یہ شرح صرف 12.3 فیصد ہے۔ پاکستان میں بچت رقوم کاروبار اور صنعت میں لگانے کے بجائے جائیدادیں خریدنے میں لگائی جا رہی ہیں۔