Sunday, September 8, 2024

کاروباری دورے پر جانیوالے پاکستانی ماسکو ایئرپورٹ پر پھنس گئے

کاروباری دورے پر جانیوالے پاکستانی ماسکو ایئرپورٹ پر پھنس گئے
March 24, 2016
ماسکو(92نیوز)کراچی سے کاروباری دورے پر جانے والے اسی پاکستانی ماسکوایئرپورٹ پر پھنس گئے۔ پاکستانیوں کا ویزا پراسیس مکمل نہ ہوسکا اوران کی کوئی سننے والا بھی نہیں۔ تفصیلات کےمطابق پاکستان سے کاروباری دورے پر جانے والے اسی پاکستانیوں کو ویزا حکام نے ماسکو ائرپورٹ پر روک لیا کئی گھنٹوں سے زائد بے یار و مدد گار پاکستانیوں کی کوئی شنوائی نہ ہوسکی ۔ ماسکو ایئرپورٹ پر کھانے پینے کی سہولت کے ساتھ  کئی پاکستانی طبی امداد سے بھی محروم ہیں۔ پھنسے پاکستانی جلد اور باحفاظت وطن واپسی کے لئے حکومتی اقدامات کے منتظر ہیں ۔