Friday, May 17, 2024

کاروباری حضرات آگے آئیں، حکومت آسانیاں پیدا کرے گی، حفیظ شیخ

کاروباری حضرات آگے آئیں، حکومت آسانیاں پیدا کرے گی، حفیظ شیخ
September 7, 2020
کراچی (92 نیوز) مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے کہا ہے کہ کاروباری حضرات آگے آئیں، حکومت آسانیاں پیدا کرے گی، حکومت آٹا، چاول، چینی اور دالوں سمیت بہت سی اشیاء پر سبسڈی دے رہی ہے، کورونا سے متاثر ہونے والوں کو سستے قرض دیئے جا رہے ہیں۔ مشیرخزانہ حفیظ شیخ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دوسو ارب روپے مالیت کے پاکستان انرجی سکوک کی لسٹنگ کی  تقریب میں شریک ہوئے۔ انہوں نےگھنٹا بجا کر کاروبار کاآغاز کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ دنیا بھر میں بہترین پرفارم کر رہی ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچنج ایشیا کی بہترین جبکہ دنیا کی چوتھی بہترین مارکیٹ بن گئی ہے۔ حفیظ شیخ نے کہا کہ حکومت کاروبار نہیں چلاسکتی۔ کاروباری حضرات کےلئے آسانیاں پیدا کرسکتی ہے۔ بزنس مین آگے آئیں اور حکومت ہرممکن تعاون کرے گی۔ مشیرخزانہ نے کہا کہ حکومت ایس ای سی پی اوراسٹیٹ بینک کو خود مختار بنا رہی ہے۔ یہ بھی بتایا کہ حکومت آٹا، چاول، چینی اور دالوں سمیت بہت سی چیزوں پر سبسڈی دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے کرپشن کو ختم کرنا ہے۔ حفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ کورونا سے متاثر ہوئے انہیں سستے قرض دئیے جا رہے ہیں۔ بتایا کہ 250 ارب روپے کے ریفنڈ ادا کیا جو پچھلے سال سے زیادہ ہیں۔ گندم کی 280 ارب کی خریداری کی گئی۔