Wednesday, May 8, 2024

کاروبار میں گھٹن زدہ ماحول ختم، ایکسپورٹرز کو آگے بڑھنے کا موقع دینگے، بریگیڈیئر راشد منہاس

کاروبار میں گھٹن زدہ ماحول ختم، ایکسپورٹرز کو آگے بڑھنے کا موقع دینگے، بریگیڈیئر راشد منہاس
February 10, 2020
فیصل آباد (92 نیوز) فورس کمانڈر اے این ایف پنجاب بریگیڈیئر راشد منہاس کا کہنا ہے کہ کاروبار میں گھٹن زدہ اور ہراساں ماحول ختم کر کے ایکسپورٹرز کو آگے بڑھنے کا موقع دیں گے، نظام میں موجود پیچیدگیاں دور کی جائیں گی۔ فورس کمانڈر اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب بریگیڈیئر راشد منہاس نے پاکستان ہوزری مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے مسائل سننے ان کے آفس پہنچ گئے۔ ایکسپورٹرز کو کاروبار میں گھٹن زدہ اور ہراساں کرنے کا ماحول ختم کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ بریگیڈیئر راشد منہاس نے فیصل آباد میں ہوزری مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ صعنتکار ملک کی معاشی سرحدوں کے محافظ ہیں، ان کی جائز شکایات فوری ختم کی جائیں گی،، کنٹینرز کی چیکنگ کے حوالے سے ایکسپورٹرز اور اینٹی نارکوٹکس کے مابین نئے ایس او پیز بنانے پر غور کریں گے۔ اس سے قبل چیئرمین ہوزی مینوفیکچررز میاں نعیم احمد کا کہنا تھا کہ ڈرائی پورٹس پر اینٹی نارکوٹکس اور کسٹم حکام بے دردی سے مال چیکنگ کرتے، منشیات اسمگلنگ کی آڑ میں ایکسپورٹرز کو ہراساں کرنا مناسب نہیں۔ صدر چیمبر آف کامرس راؤ سکندر اعظم،، کاشف ضیاء، خواجہ امجد سمیت دیگر ایکسپورٹرز نے بھی فورس کمانڈر سے ایکسپورٹرز کے مسائل فوری حل کرنے کے مطالبات کئے۔