Wednesday, May 8, 2024

کارسرکار میں مداخلت کے مقدمے میں گرفتار ڈی جے بٹ کی ضمانت منظور

کارسرکار میں مداخلت کے مقدمے میں گرفتار ڈی جے بٹ کی ضمانت منظور
December 10, 2020

لاہور (92 نیوز) کارسرکار میں مداخلت کے مقدمے میں گرفتار ڈی جے بٹ کی ضمانت منظور ہو گئی۔

ماڈل ٹاؤن پولیس نے ڈی جے بٹ کو عدالت پیش کیا اور جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ ملزم کے وکیل نے ریمانڈ کی درخواست مسترد کرنے اور ضمانت منظور کرنے کی استدعا کی۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ڈی جے بٹ کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی۔ عدالت نے پچاس ہزار کے مچلکوں کے عوض ڈی جے بٹ کورہا کرنے کا حکم دے دیا۔

ڈی جے بٹ بات چیت کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے اور کہا مزدور ہوں سیاست سے لینا دینا نہیں، پولیس نے تشدد کیا، گالیاں دیں۔ 13 دسمبر کو جلسے کی دعوت ملی تو ساؤنڈ سسٹم لگائیں گے۔