Friday, April 19, 2024

کارریلی کا دلچسپ ایونٹ ، فن لینڈ کے میٹ لاٹوالہ نے میدان مار لیا

کارریلی کا دلچسپ ایونٹ ، فن لینڈ کے میٹ لاٹوالہ نے  میدان مار لیا
April 27, 2018
بیونس ایئرز (92 نیوز) ارجنٹائن میں کار ریلی کے دلچسپ ایونٹ میں فن لینڈ کے میٹ لاٹوالہ نے عمدہ کارکردگی دکھا ئی ۔ اسٹار ڈرائیور نے سب سے پہلے فنش لائن عبور کی ۔ چمچماتی گاڑیاں دھول اڑاتی گاڑیاں ، کچے ٹریک پر ڈرائیورز کی پکی مہارت ،شرکا  نے تیزرفتاری کا شاندار مظاہرہ کیا ،شائقین نے بھی ڈرائیورز کی پرفارمنس کو خوب سراہا ناروے کے آندریاس میکلسن کا جادو نہ چل سکا ،اور چوتھی پوزیشن حاصل کر پائے۔