Saturday, May 11, 2024

کاربن اور فائبر سے تیار تھری ڈی ای سائیکل متعارف

کاربن اور فائبر سے تیار تھری ڈی ای سائیکل متعارف
November 7, 2021 ویب ڈیسک

پیرس (92 نیوز) فرانس میں کاربن اور فائبر سے تیار تھری ڈی ای سائیکل متعارف کرائی گئی۔

یورپی ممالک میں سائیکل چلانا آج بھی پسندیدہ مشغلہ ہے، لوگ اپنی صحت کو فٹ رکھنے کیلئے سائیکل ضرور چلاتے ہیں، اس لئے سائیکلز کے ماڈلز میں بھی جدت لائی جاتی ہے، حال ہی میں فرانس میں تھری ڈی ای سائیکل متعارف کرائی گئی ہے جو کاربن اور فائبر سے تیار کی گئی ہے۔

کاربن اور فائبر کی بدولت اس کا شمار لائٹ ویٹ سائیکل میں ہوتا ہے، اسے اٹھانا انتہائی آسان ہے، اس کی رفتار فی گھنٹہ 20 میل ہے۔

اس تھری ڈی ای سائیکل کی ٹیوب کے اندر بیٹری رکھی گئی ہے جو اس کی رفتار کو ایروڈائنا مک بنا تی ہے۔