Monday, May 6, 2024

کاراباؤ کپ،ٹوٹنہم نے چیلسی کو شکست دیدی

کاراباؤ کپ،ٹوٹنہم نے چیلسی کو شکست دیدی
January 9, 2019
لندن ( 92 نیوز) کارا باؤ کپ کے اہم میچ میں ٹوٹنہم نے چیلسی کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے دی ، میچ کا واحد گول ٹوٹنہم کے کھلاڑی ہیری کین نے کیا۔ لندن ڈربی میچ میں دونوں ٹیموں کےدرمیان کانٹے کا مقابلہ ہوا، میچ کے آغاز سےہی دونوں ٹیموں نے جارحانہ کھیل پیش کیا اور ایک دوسرے کے گولز پر تابڑ توڑ حملے کے ۔ میچ کے  27 ویں منٹ میں ٹوٹنہم کے کپتان ہیری کین نے پینلٹی کک پر گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی ، جس کے بعد میچ میں مزید تیزی آگئی  مگر پھر کوئی گول نہ ہو سکا۔ دوسری ہاف میں چیلسی کی ٹیم نے  میچ میں واپسی کے لئے سر توڑ کوششیں کیں مگر ٹوٹنہم نے ایک نہ چلنے دی ، دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کی جانب سے گول کرنے اور گول بچانے کیلئے سر توڑ کوششیں کیں جس کے بعد میچ ایک صفر پر ہی ختم ہو گیا۔