Tuesday, May 21, 2024

کاراباؤ کپ کا ٹائٹل مانچسٹر سٹی نے اپنے سر پر سجا لیا

کاراباؤ کپ کا ٹائٹل مانچسٹر سٹی نے اپنے سر پر سجا لیا
February 25, 2019
لندن ( 92 نیوز) کاراباؤ کپ  کے فائنل میں مانچسٹر سٹی نے چیلسی کو ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ کاراباؤ کپ کے فائنل میں دونوں ٹیمیں مقررہ وقت تک دونوں ٹیمیں گول کرنے میں ناکام رہیں اور میچ کا فیصلہ پینلٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا۔مانچسٹر سٹی نے تین کے مقابلے میں چار بار گیند کو جال کی راہ دکھا کر چیمپئن بننے کا اعزاز اپنے نام کیا ۔ سیری اے میں  رونالڈو کی یوونٹس نے بلونیا کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے ہرا دیا ۔ میچ کا واحد گول یوونٹس کے کھلاڑی پاؤلو ڈیبالا نے اسکور کیا ۔ پوائنٹس ٹیبل پر یوونٹس69 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہے۔ جرمن فٹبال لیگ  میں بروشیا ڈورٹمنڈ نے بائرن لیورکیوزن کو دو کے مقابلے میں تین گول سے ہرا کر پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن مزید مستحکم کر لی۔ ڈورٹمنڈ نے شاندار آغاز کیا اور پہلے ہاف دو گول اسکور کیے، دوسرے ہاف میں  بھی ڈورٹمنڈ نے میچ اپنی گرفت میں رکھا اور مزید ایک گول کر کے مقابلہ اپنے نام کیا۔