Saturday, May 18, 2024

کاراباؤ کپ فٹبال ، سیمی فائنل میں چیلسی نے ٹوٹنہم کو چار دو سے ہرا دیا

کاراباؤ کپ فٹبال ، سیمی فائنل میں چیلسی نے ٹوٹنہم کو چار دو سے ہرا دیا
January 25, 2019
 لندن (92 نیوز) کاراباؤ کپ فٹبال کے سیمی فائنل میں چیلسی نے ٹوٹنہم کو چار دو سے ہرا کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔  میچ کا فیصلہ پینلٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا جس میں چیلسی نے میچ اپنے نام کیا۔ کاراباؤ کپ کے ایکشن اور سنسنی سے بھرپور سیمی فائنل کی دوسری لیگ میں چیلسی نے ٹوٹنہم کو کڑے مقابلے کے بعد ہرا کر فائنل میں جگہ بنا لی۔ چیلسی کے ہوم گراؤنڈ میں ہونے والے میچ میں چیلسی نے اچھا آغاز کیا اور 27 ویں منٹ میں کانٹے نے گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی۔ 38 ویں منٹ میں ایڈن ہیزارڈ نے گول کر کے میچ کا اسکور دو صفر کر دیا۔ دوسرے ہاف کے آغاز میں ٹوٹنہم کے فرنینڈو نے گول کر کے اسکور دو ایک کر دیا۔ سیمی فائنل کی پہلی لیگ میں ٹوٹنہم نے ایک صفر سے میچ اپنے نام کیا تھا جس وجہ سے میچ کا فائنل اسکور دو دو رہا اور میچ کا فیصلہ پینلٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا۔ چیلسی نے چار بار گیند کو جال کی راہ دکھائی۔ ٹوٹنہم کی ٹیم صرف دو گول اسکور کر سکی اور میچ چیلسی کے نام رہا۔ اسپینش کوپا ڈیل رے میں ریال میڈرڈ نے جرونا کو چار دو سے ہرا دیا۔ میڈرڈ کی طرف سے راموس نے دو گول اسکور کیے۔