Sunday, May 19, 2024

کاراباؤ فٹبال کپ ، مانچسٹر سٹی نے برٹن کو ایک صفر سے ہرا دیا

کاراباؤ فٹبال کپ ، مانچسٹر سٹی نے برٹن کو ایک صفر سے ہرا دیا
January 24, 2019
 لندن (92 نیوز) کاراباؤ فٹبال کپ میں مانچسٹر سٹی نے برٹن کو ایک صفر سے ہرا کر اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ دنیائے فٹبال میں ایکشن سے بھرپور میچز جاری ہیں۔ مانچسٹر سٹی نے کاراباؤ کپ کے اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ میسی کے کلب بارسلونا کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ سیویل Sevilla کے ہوم گراؤنڈ میں ہونے والے میچ میں میزبان ٹیم نے میچ اپنے قابو میں رکھا اور بارسلونا کو گول کرنے کا کوئی موقع نہ دیا۔ پہلے ہاف میں کوئی ٹیم گول اسکور نہ کر سکی۔ دوسرے ہاف میں سیویل Sevilla نے شاندار کھیل پیش کیا اور 58 ویں منٹ میں پابلو سرابیا نے گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی۔ 76 ویں منٹ میں سیویل Sevilla کے کھلاڑی بین یڈیر Ben Yedder نے گیند کو جال میں پھینک کر اسکور دو صفر کر دیا جو میچ کا فائنل اسکور رہا۔ مانچسٹر سٹی نے برٹن کے خلاف ایک صفر سے کامیابی حاصل کی۔ میچ کا واحد گول سٹی کے کھلاڑی اگویرو نے اسکور کیا۔