Tuesday, April 30, 2024

کاجو !!! ہر ڈش میں استعمال ہونےوالا لاجواب میوہ

کاجو !!! ہر ڈش میں استعمال ہونےوالا لاجواب میوہ
December 17, 2015

لاہور (ویب ڈیسک) سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی خشک میووں کی جیسے بہار آجاتی ہے۔ یہ میوے مختلف اقسام کی نمکین اور میٹھی ڈشز میں استعمال ہوتے ہیں۔ خشک میوہ جات کا استعمال اگر اعتدال سے کیا جائے تو بے حد مفید ثابت ہوتے ہیں۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر ہم گری دار میووں کا استعمال ترک کر دیں گے تو پروٹین‘ معدنیات اور مانع تکسید حیاتین کے ذخیرے سے محروم ہو جائیں گے۔

سردیوں کے موسم میں ہمیں اپنی صحت کی بہتری کے لیے خشک میوہ جات ضرور استعمال کرنا چاہئیں۔ خشک میوہ جات کے تمام میوے ہی لاجواب ہیں مگر ان میں ایک میوہ ایسا بھی ہے جو اپنی غذائیت اور ذائقے میں لاجواب ہے۔ اس قیمتی میوے کا نام کاجو ہے۔ کاجو جنگلوں میں کاشت کیا جاتا ہے۔ اس کے درخت کی بلندی دس سے بارہ میٹر تک ہوتی ہے۔

اس درخت سے زرد مائل رنگ کا گوند نکلتا ہے۔ اس کی شاخوں میں شکل کا پھل لگتا ہے جس کی پیندی چوڑی ہوتی ہے۔ سر پتلا اور بے نوک ہوتا ہے۔اس پھل کا چھلکا بہت نرم ہوتا ہے جو اوپر سے سرخ یا زردی مائل ہوتا ہے۔ اسکی بو تیز ہوتی ہے اور مغز میٹھا ہوتا ہے۔ اس پھل کے نیچے سے دو رگیں دو خطوں کی طرح نکلتی ہیں۔ ان دونوں کے درمیان دو بیج بندھے رہتے ہیں جن کی شکل گودے جیسی ہوتی ہے۔ پتلے چھلکوں کے اندر سفید مغز ہوتا ہے جس کا مزہ نہایت شیریں اور لذت سے بھرپور ہوتا ہے۔

کھانے میں بادام سے مشابہت رکھتا ہے اور ذائقہ دار ہوتا ہے۔ بس یہی کاجو کا بیج ہے۔ اس کے چھلکے سے تیل نکلتا ہے۔اسکا رنگ سیاہ اور مزہ تلخ ہوتا ہے جسے جلد پر لگانے سے چھالے پڑ جاتے ہیں مگر لکڑی کو محفوظ رکھتا ہے۔

کاجو کے فوائد

کاجو میں گائے کے گوشت جتنا فولاد ہوتا ہے۔ اسے کھانے سے جسم میں خون کی کمی دور ہو جاتی ہے۔ کاجو میں جست بھی پایا جاتا ہے جو جسم کی معمول کی افزائش کے لیے مفید ہے۔ یہ جسم کے مدافعتی نظام کے لیے مفید ہے تاہم ہائی بلڈ پریشر یا دل کے مریض افراد نمکین کاجو سے پرہیز کریں۔ کاجو میں تانبا اور مینگنیز بھی خوب ہوتا ہے۔

یہ عضلات پر نہایت مفید اثر ڈالتا ہے کیونکہ اس میں فاسفورس مینگنیزیم‘ جست‘ وٹامن بی اور فولیٹ پائے جاتے ہیں۔ کاجو کھانے سے جسم کی تھکن دور ہوتی ہے۔ ایک خیال یہ بھی ہے کہ کاجو اور دیگر گری دار میووں کے استعمال سے وزن کم کرنے میں مد ملتی ہے حالانکہ اس میں چکنائی زیادہ ہوتی ہے۔ سو گرام کاجو میں 600 حرارے اور 60 گرام چکنائی ہوتی ہے۔

Fresh Ripe Brazilian Caju Cashew Fruit cashew 2 cashew 3 cashew 4 cashew 5