Thursday, May 9, 2024

کاتالونیا میں علیحدگی پسندوں کی پولیس سے جھڑپیں ،170 زخمی ‏

کاتالونیا میں  علیحدگی پسندوں کی پولیس سے جھڑپیں ،170 زخمی ‏
October 16, 2019
کاتالونیا ( 92 نیوز) اسپین کی متنازعہ ریاست کاتالونیا  میں علیحدگی پسندوں کا احتجاج جاری ہے   جہاں  پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں 170 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔ اسپین کی سپریم کورٹ نے کاتالونیا کے علیحدگی پسند رہنماؤں کو سزا سنائی ہے جس کے خلاف ریاست بھر میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے ، بارسلونا میں متعدد مقامات پر مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں ، جن میں چالیس پولیس اہلکاروں سمیت ایک سو ستر افراد زخمی ہوچکے ہیں۔ تھوڑ پھوڑ کے الزام میں چھ افراد کو گرفتار بھی کیا جاچکا ہے ،  خراب صورتحال کے پیش نظر بارسلونا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک سو دس پروازیں بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔