Saturday, April 20, 2024

کابینہ کی پی ٹی وی کی بھارتی براڈ کاسٹرز کو ادائیگی کیلئے این او سی کی منظوری

کابینہ کی پی ٹی وی کی بھارتی براڈ کاسٹرز کو ادائیگی کیلئے این او سی کی منظوری
November 24, 2020

وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں  سرکاری اداروں کے بورڈ آف ڈائریکٹرزپر پارلیمینٹیرنز کی تعیناتیوں کے بارے قوانین کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ۔کابینہ نے معاملے پر سپریم کورٹ آف پاکستان سے رہنمائی لینے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں کمیٹی برائے ادارہ جاتی اصلاحات کے فیصلوں کی توثیق کی گئی ۔ سرکاری اداروں میں سی ای اوز اور منیجینگ ڈائریکٹرز کی خالی آسامیوں پر تعیناتیوں کی رپورٹ پیش کی گئی ۔ وزیر اعظم نے اس معاملے کو مفاد عامہ کی خاطر جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ۔

کابینہ  اجلاس  میں وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی اہم معاشی اعشاریوں میں بہتری کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ۔ بریفنگ کے دوران  بتایا گیا کہ  اس وقت G-20 ممالک کی طرف سے قرضوں میں 1.7 سے 2 ارب ڈالر کی ادایئگیاں موخر کر دی گئی۔ کابینہ  نے  G-20تنظیم کے 16 ممالک سے قرضوں کی ریشیڈیولنگ کے لیے معاہدوں کی منظوری دی ۔ بین الاقوامی ٹی وی چینلز کو ادئیگیوں کیے لیے این او سی جاری کرنے کی بھی  منظوری دی گئی ۔ اجلاس  میں  وزارت اطلاعات و نشریات کو کوروناء وبا کے بارے موثرآگاہی مہم چلانے کی ہدایت کی گئی ۔

وفاقی کا بینہ نے   نیشنل آرکائیوز  کے ڈائریکٹر جنرل ، نیشنل بک فاونڈیشن کے بورڈ آف گورنرز اور مینجنگ ڈائریکٹر کی تعیناتیوں کی منظوری دے دی ۔  پیمرا کونسل آف کمپلینٹس بلوچستان میں تعیناتیوں کی منظوری موخر کر دی گئی ۔ سول ایوی ایشن رولز 1991 میں ترامیم کا معاملہ کابینہ کمیٹی برائے قانون کے سپرد کرنے کی منظوری دی گئی ۔ کابینہ  نے اقتصادی رابطہ کمیٹی  اور کمیٹی  برائے توانائی کے فیصلوں کی توثیق کی۔ ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے اسپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی کے قیام کی بھی  اصولی منظوری دی گئی۔

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ   پاکستان میں آئی ٹی کے  شعبے  میں وسیع پوٹینشل موجود ہے۔ اس کو بروئے کار لانا لازمی اور ترقی کا بہترین ذریعہ ہے۔ وزیر اعظم  نے  ملک بھر میں 50 ٹیکنالوجی زونز بنانے کی بھی  ہدایت کی۔