Friday, April 26, 2024

کابینہ کی شوگر انکوائری کمیشن رپورٹ کی روشنی میں کارروائیوں کی منظوری

کابینہ کی شوگر انکوائری کمیشن رپورٹ کی روشنی میں کارروائیوں کی منظوری
June 9, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا، وفاقی کابینہ نے شوگر انکوائری کمیشن رپورٹ کی روشنی میں کارروائیوں کی منظوری دے دی۔ ذرائع کے مطابق کابینہ نے پٹرولیم مصنوعات کے مصنوعی بحران کا نوٹس لے لیا، وزیر اعظم نے پٹرول بحران پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کی ہدایت کردی۔ کابینہ نے پٹرولیم ڈویژن کو چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دینے کی ہدایت کردی، قانونی طور پر اوگرا پٹرولیم ڈویژن کے حکام آئل کمپنیوں کے سٹورز کا معائنہ کر سکتے ہیں۔