Tuesday, May 14, 2024

کابینہ کی اوورسیز پاکستانیز فاﺅنڈیشن کے بورڈ آف گورنرز تعینات کرنیکی منظوری

کابینہ کی اوورسیز پاکستانیز فاﺅنڈیشن کے بورڈ آف گورنرز تعینات کرنیکی منظوری
December 10, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا طویل اجلاس ہوا، کابینہ نے اوورسیز پاکستانیز فاﺅنڈیشن کے بورڈ آف گورنرز کی تعیناتی کی منظوری دیدی۔ وفاقی کابینہ نے اسلام آباد لوکل گورنمنٹ کمیشن کی تشکیل کا معاملہ موخر کردیا گیا۔ وزارت داخلہ سے دوبارہ بریفنگ لی جائے گی، کابینہ کو بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے اور آٹے کی ذخیرہ اندوزی پر مفصل بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم عمران خان نے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بلاتفریق کارروائی کی ہدایت کردی، اجلاس میں ملکی سیاسی، معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ علاوازیں معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اضافی ایجنڈا ایم او یو افغانستان، اینٹی نارکوٹیکس کا ایجنڈا منظور کیا گیا، وزیر اعظم کا خوشحال اور ترقی یافتہ پاکستان کے خواب میں جو بھی رکاوٹیں ہیں، بڑی تفصیل سے کابینہ میں بحث ہوئیں۔ فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے جو عوامی ریلیف کو بڑی باریک بینی سے دیکھا گیا، بجلی اور گیس سے متعلقہ عوامی ریلیف پر وزیر اعظم نے متعلقہ وزراء سے بریفنگ لی، گھریلو صارفین کو سبسڈی دینے لئے 45 ارب کا اضافہ کیا گیا ہے۔ کابینہ نمائندگان نے میٹر کے حوالے سے شکایات کیں۔ میٹر کے اندر کچھ ایسا سسٹم لگایا جائے جس سے یونٹس کی چوری کو روکا جاسکے، وزیراعظم نے لائن لاسز کم کرنے پر ٹیم کو مبارک باد دی۔ معاون خصوصی کہتی ہیں کہ وزیراعظم نے سردیوں میں صارفین کو مسلسل گیس کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کرائی۔ گھریلو صارفین کے لیے آئندہ سال کے لیے 30 ارب روپے سبسڈی رکھی گئی ہے۔ سوئی سدرن اور ناردرن کے اندر ریفارمز لائی جا رہی ہیں، ایسا ٹیرف سیٹ کیا جائے گا کہ سردیوں میں ایک دم صارف پر بوجھ نہ پڑے۔ میٹر کی فیکٹری بند ہونے کی وجہ سے میٹر امپورٹ کرنا پڑے، جس کا بوجھ بھی عوام پر پڑا۔ اگلے سال کے آغاز تک میٹری کی فیکٹری کو دوبارہ فعال بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے ایسا قانون پاس کیا ہے جس کے تحت دنیا بھر میں رہنے والا ہندو ہندوستان جاکر شہریت لے سکے گا،ان کے پس پردہ عزائم کشمیر میں ہندوئوں کو آباد کرنا ہیں، کابینہ نے اسے دنیا کے سامنے آشکار کردیا ہے، ایسے ملزم جو سزا کے بعد بھی وکٹری کا نشان بنا کر ہیرو بنتے ہیں، باہر بیٹھے پاکستانی قوم کے مجرم باہر بیٹھ کر پاکستانی قوم کا مذاق اڑاتے ہیں۔ فردوس عاشق مزید بولیں کہ وزیرقانون کو یہ ذمہ داری دی گئی کہ معاشرتی نظام کو تباہ ہونے سے بچائیں، ایسے لوگ جب میڈیا کی زینت بنیں گے تو معاشرہ تنزلی کا شکار ہوگا، وزیرقانون کو یہ ٹاسک دیا گیا ہے کہ اس حوالے سے لائحہ عمل بنائیں۔