Wednesday, April 24, 2024

کابینہ کی ارشد ملک کو کنٹریکٹ پر سی ای او پی آئی اے تعینات رکھنے کی منظوری

کابینہ کی ارشد ملک کو کنٹریکٹ پر سی ای او پی آئی اے تعینات رکھنے کی منظوری
July 7, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی کابینہ نے پی آئی اے کے سی ای او کے تقرر کی منظوری دیدی۔ موجودہ سی ای او ارشد ملک ریٹائرمنٹ کے بعد کنٹریکٹ پر رہیں گے۔ وفاقی کابینہ نے ائرمارشل ارشد ملک کو پی آئی اے کا چیف ایگزیکٹو تعینات کرنے کی منظوری دے دی ائرمارشل ارشد ملک ریٹائرمنٹ کے بعد بھی پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو رہیں گے۔ ذرائع کے مطابق ائرمارشل ارشد ملک 12 جولائی کو پاکستان ایئر فورس سے ریٹائر ہو جائیں گے اور ریٹائرمنٹ کے بعد بقیہ مدت کنٹریکٹ پر چیف ایگزیکٹو پی آئی اے  تعینات رہیں گے۔ ائرمارشل ارشد ملک کو 3 سال کے لیے پی آئی اے کا چیف ایگزیکٹو مقرر کیا گیا تھا۔