Tuesday, May 21, 2024

کابینہ کمیٹی کا چین سے کورونا ویکسین خریدنے کا فیصلہ

کابینہ کمیٹی کا چین سے کورونا ویکسین خریدنے کا فیصلہ
December 31, 2020

اسلام آباد (92 نیوز) کابینہ کمیٹی نے چین سے کورونا ویکسین خریدنے کا فیصلہ کرلیا۔

وفاقی وزیر فواد چودھری نے ٹویٹ پیغام میں لکھا کہ چین کی کمپنی سائنوفارم سے ویکسین خریدی جائے گی۔ نئے سال کی پہلی سہ ماہی میں 12 لاکھ ڈوز درآمد کرکے ہیلتھ ورکرز کو مفت مہیا کی جائیں گی۔

انہوں نے مزید لکھا کہ پرائیویٹ سیکٹر کو بھی عالمی طور پر منظورشدہ کسی بھی کمپنی کی ویکسین درآمد کرنے کی اجازت ہوگی۔