Monday, September 16, 2024

کابینہ نے حج پالیسی دو ہزار سترہ کی منظوری دے دی 

کابینہ نے حج پالیسی دو ہزار سترہ کی منظوری دے دی 
April 12, 2017
  اسلام آباد(92نیوز)کابینہ نے حج پالیسی دو ہزار سترہ کی منظوری دے دی۔ وفاقی وزیربرائے مذہبی امور سردار محمد یوسف کہتے ہیں کہ پاکستان کاایک لاکھ89ہزارحجاج کاکوٹہ بحال کر دیا گیا  ہے جبکہ حج درخواستیں17سے26اپریل تک وصول جائیں گئی۔ ایک دفعہ حج کرنےوالا سات سال بعد دوبارہ حج کرنے کا اہل ہو گا ۔ تفصیلات کےمطابق وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ کابینہ نے حج پالیسی دو ہزار سترہ کی منظوری دے دی ہے اور حج کے لئے درخواستیں سترہ سے چھبیس اپریل تک وصول کی جائیں گی۔ سردارمحمدیوسف نے کہا کہ ساٹھ فیصدسرکاری،40فیصدحجاج نجی کوٹےکےتحت حج کے لئے جائیں گے اس سال کوئی مفت حج نہیں کرے گا ،سردار یوسف نے واضح کیا کہ ایک لاکھ7ہزار526حجاج سرکاری کوٹےپرجائیں گے۔ سردار محمد یوسف نے کہا کہ  سرکاری حج اسکیم کی قرعہ اندازی اٹھائیس اپریل کو ہوگی ۔ وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا کہ ایک بار حج کرنے والے کو دوبارہ حج پر جانے کے لئے سات سال انتظار کر نا ہو گا۔ اکہتر ہزار چھ سو چوراسی عازمین نجی کوٹے پر حج کریں گے۔