Tuesday, April 16, 2024

کابینہ نے اسلم خان کو پی آئی اے کو آپریشن لمیٹڈ بورڈ کا چیئرمین مقرر کردیا

کابینہ نے اسلم خان کو پی آئی اے کو آپریشن لمیٹڈ بورڈ کا چیئرمین مقرر کردیا
June 22, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی کابینہ نے اسلم خان کو پی آئی اے کو آپریشن لمیٹڈ بورڈ کا چیئرمین مقرر کردیا۔

کابینہ نے حکومتی اثاثوں کے عوض سکوک بانڈ جاری کرنے کی بھی منظوری دے دی۔

وفاقی کابینہ نے اسلام آباد میں سپریم کورٹ اسٹاف کی ہاؤسنگ سوسائٹی کیلئے کمیٹی بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

کابینہ نے بینکوں سے متعلق خصوصی کیسز کی انسپکشن رپورٹ کا معاملہ اور ممنوعہ بور لائسنسز کے اجرا کی منظوری مؤخر کردی۔

کارٹلن ہوٹل کراچی کی زمین کے استعمال، اسلام آباد کی ماسٹر پلاننگ کیلئے قائم کمیشن میں ممبران کی تعیناتی کا معاملہ بھی مؤخر کردیا گیا۔

لکسمبرگ کے ساتھ دوہری شہریت کے معاہدے، نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی تعیناتی اور پبلک پراپرٹی کیلئے اینکروچمنٹ بل 2021 کی منظوری دیدی گئی۔

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے سی ای او کی تعیناتی، سکھر الیکٹرک پاور کمپنی کے سی ای او کی تعیناتی اور دیامر بھاشا ڈیم کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تعیناتی بھی دیدی گئی۔

وفاقی کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کی فیصلوں کی بھی توثیق کردی۔