Saturday, April 27, 2024

کابینہ نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کی سمری منظور کرلی

کابینہ نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کی سمری منظور کرلی
November 26, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ختم ہوگیا، کابینہ نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کی سمری کی منظوری دیدی۔ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ اجلاس کے دوسیشنز ہوئے، ذرائع کے مطابق اس سے قبل وفاقی کابینہ اجلاس کے پہلے سیشن کے اختتام پر وزیراعظم نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کی سمری طلب کی تھی۔ ذرائع کے مطابق اس سے قبل وفاقی کابینہ اجلاس کے پہلے سیشن میں بھارت سے اشیا درآمد کی تجویز مسترد کی گئی، ذرائع کے مطابق کابینہ نے بھارت کے بجائے چین سے اشیا منگوانے کی تجویز دی۔ ذرائع کے مطابق بھارت سے فنگر مارکرز اور کیڑے مار ادویات منگوانے کا ایجنڈا موخر کردیا گیا۔ وفاقی حکومت کی تنظیم نو سے متعلق کمیٹی کی رپورٹ کابینہ کو پیش کردی گئی۔ کابینہ نےعالمی ادارہ خوراک کو گاڑیوں کے ممنوعہ اسپیرپارٹس کراچی سے کابل لے جانے کی اجازت دیدی گئی۔ ترجمان نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے وزیر قانون پر تنقید کی خبر سراسر جھوٹ پر مبنی قرار دیدی۔