Saturday, June 15, 2024

کابینہ میں فوری طور پر ردوبدل کا امکان نہیں ، فواد چودھری

کابینہ میں فوری طور پر ردوبدل کا امکان نہیں ، فواد چودھری
December 5, 2018
لندن (92 نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے وزیر خزانہ کی تبدیلی کی خبروں کی تردید کر دی اور کہا کابینہ میں فوری ردوبدل کا کوئی امکان نہیں۔ لندن میں نیا پاکستان، چیلنجز اور مواقع کے عنوان سے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کابینہ میں فوری طور پر ردوبدل کا امکان نہیں۔ وزیر اطلاعات نے برطانیہ سے پاکستانی دولت اور اسحاق ڈار کو واپس لانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ منی لانڈرنگ کی ریکوری اسحاق ڈار سے شروع کریں گے۔ فواد چودھری نے واضح کیا کہ فوج حکومت کے منشور کے ساتھ کھڑی ہے، اور عوام پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں، نوازشریف اور آصف زرداری آخری الیکشن لڑ چکے، اب جیل میں آتے جاتے رہیں گے۔ وزیر اطلاعات نے مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ امریکا کے ساتھ تعلقات پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ امریکا کے ساتھ تعلقات میں مزید بہتری آ رہی ہے۔