Friday, April 26, 2024

کابینہ ارکان پرکشش سرکاری کمپنیوں میں بطور بورڈ ممبران شمولیت پر بے تاب

کابینہ ارکان پرکشش سرکاری کمپنیوں میں بطور بورڈ ممبران شمولیت پر بے تاب
July 18, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) کابینہ ارکان پرکشش سرکاری کمپنیوں میں بطور بورڈ ممبران شمولیت پر بے تاب ہیں۔ کابینہ ارکان نے ارکان پارلیمنٹ کی بورڈ شمولیت میں وزارت قانون کو رکاوٹ قرار دے دیا۔

وزیر قانون نے ارکان پارلیمنٹ کی سرکاری کمپنیوں کے بورڈ میں شمولیت پر نااہلی کی تلوار لٹکا دی ۔ کہتے ہیں اگر کابینہ نے کسی رکن پارلیمنٹ کو بورڈ میں شامل کیا تو آرٹیکل 63 کے تحت ممبر نااہل ہو جائے گا ۔ ادھر کابینہ ممبران کا بورڈ شمولیت پر اصرار  ہے۔ وفاقی وزیر بیرسٹر فروغ نسیم کی رائے سے اختلاف کر دیا ۔

کابینہ ارکان کا کہنا ہے ایک سال گذرنے کے باوجود وزارت قانون نے رائے لینے کیلئے سپریم کورٹ میں ریفرنس کیوں نہیں فائل کیا جبکہ بیشتر کمپنیوں کے قانون میں ارکان پارلیمنٹ کو بورڈ میں شامل ہونے کی اجازت دی گئی ہے۔

نااہلی کے خطرے کے پیش نظر کئی کمپنیوں کے بورڈ میں نشست خالی اور بورڈ غیر فعال ہے ۔ وزارت قانون کے خدشے کے پیش نظر وزیر توانائی پی پی آئی بورڈ سے الگ ہو گئے جبکہ وزیر قانون نے ارکان پارلیمنٹ کی بورڈ میں شمولیت پر وزیراعظم سے علیحدہ ملاقات کا وقت مانگ لیا ۔