Friday, May 10, 2024

کابینہ ارکان نے مختلف کمپنیوں کو 208 ارب روپے معاف کرنے پر سوالات اٹھا دیے

کابینہ ارکان نے مختلف کمپنیوں کو 208 ارب روپے معاف کرنے پر سوالات اٹھا دیے
September 3, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) بااثر صنعت کاروں کو 208 ارب روپے معاف کرنے پر کابینہ ارکان نے سوالات اٹھا دیے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا، معاشی ٹیم 208 ارب معاف کرنے کی تفصیل قوم کے سامنے رکھے۔ خزانے کی حفاظت کی ذمہ داری خود لی، کسی کو نہیں نوازا جائے گا۔ خزانے کو 208 ارب کا ٹیکا لگا کر بااثر صنعتکاروں کو نوازنے پر اپوزیشن بھی متحرک ہو گئی۔ خورشید شاہ نے خیرپور میں گفتگو کرتے ہوئے کہا عمران خان نے ٹیکس کا پیسہ اپنے دوستوں کو دے دیا۔ اس سے ایران گیس منصوبہ مکمل ہو جاتا۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے سینیٹ اجلاس کے دوران کہا کیا یہ پیسہ عمران خان کے باپ کا تھا جو معاف کردیا؟ مسلم لیگ ن نے مخصوص کمپنیوں کو کھربوں روپے معاف کرنے کیخلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی اور مطالبہ کیا گیا قرضہ معاف کرنے والی کمپنیوں کی تفصیلات اور شئیر ہولڈرز کے نام منظر عام پر لائے جائیں۔