Thursday, March 28, 2024

کابینہ اجلاس میں ڈی جی اے این ایف کی رانا ثنا کیس پر بریفنگ

کابینہ اجلاس میں ڈی جی اے این ایف کی رانا ثنا کیس پر بریفنگ
December 31, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) کابینہ اجلاس میں ڈی جی اے این ایف نے رانا ثنا کیس پر بریفنگ دی۔ ذرائع کے مطابق کابینہ ارکان نے سخت سوالات کیے۔ رانا ثنا اللہ کی ضمانت پر رہائی کی بازگشت کابینہ اجلاس میں بھی سنائی دی۔ ڈی جی اے این ایف نے رانا ثناء اللہ کے خلاف کیس پر کابینہ کو بریفنگ دی۔ کابینہ ارکان کے ڈی جی اے این ایف سے سخت سوالات کیے ۔ ارکان کا کہنا تھا اے این ایف نے اتنا کمزور کیس بنایا کہ رانا ثناء اللہ ضمانت پر رہا ہو گئے۔ فواد چودھری، فیصل واڈا، طارق بشیر چیمہ اور دیگر ارکان نے ڈی جی اے این ایف سے سوالات کئے۔ ڈی جی اے این ایف نے بتایا کہ رانا ثنا اللہ کے خلاف کیس بالکل درست ہے۔ رانا ثنا اللہ سے برآمدگی ہوئی، اے این ایف کے پاس گواہ اور ثبوت موجود ہیں۔