Saturday, April 27, 2024

کابینہ اجلاس میں ویڈیو پر کوئی بات نہیں ہوئی ، شفقت محمود

کابینہ اجلاس میں ویڈیو پر کوئی بات نہیں ہوئی ، شفقت محمود
July 9, 2019
 لاہور (92 نیوز) مریم نواز کی جاری کردہ ویڈیو سے حکومت نے خود کو الگ کر لیا۔ وفاقی وزیر شفقت محمود نے کہا کابینہ اجلاس میں ویڈیو پر کوئی بات نہیں ہوئی۔ بار ثبوت اب مریم نواز پر ہے ۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر شفت محمود کا کہنا تھا کابینہ  اجلاس میں  ویڈیو سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی۔ مریم نواز نے جج پر الزامات لگائے اور ماضی کی طرح پھر عدلیہ پر حملہ کیا۔ لگتا ہے ان کی لیبارٹری سے ہی چیئرمین نیب کی ویڈیو بھی نکلی ہو۔ دوسری طرف جج ارشد ملک سے ملاقات کے بعد قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے چیف جسٹس  سپریم کورٹ سے ملاقات کی ہے۔ اس ملاقات میں رجسٹرار سپریم کورٹ بھی موجود تھے۔