Thursday, April 18, 2024

قندھار ،گورنرآفس میں فائرنگ سے گورنر اور افغان پولیس چیف سمیت3افراد ‏ہلاک

قندھار ،گورنرآفس میں فائرنگ سے گورنر اور افغان پولیس چیف سمیت3افراد ‏ہلاک
October 18, 2018
کابل ( 92 نیوز) افغان صوبے قندھار کے گورنر آفس میں شدید فائرنگ سے افغان پولیس کے چیف عبدالرازق، گورنر قندھار زلمی ویسا اور خفیہ ایجنسی این ڈی ایس کے صوبائی چیف عبداللہ مومن حسن خیل جاں بحق ہوگئے ۔  امریکی کمانڈر جنرل اسکاٹ ملر بھی فائرنگ کے وقت وہاں موجود تھے، ان کے بارے میں قیاس آرئیاں کی جارہی ہیں لیکن نیٹو ترجمان کے مطابق وہ محفوظ ہیں۔ افغان صوبہ قندھار میں طالبان کی اب تک کی سب سے بڑی کارروائی نے پورے افغانستان کو ہلا کر رکھ دیا ۔  قندھار کے گورنر کا آفس میدان جنگ بن گیا،فائرنگ سے افغانستان کے اعلیٰ عسکری حکام ہلاک ہو گئے  جبکہ امریکی فوجیوں کے شدید زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ فائرنگ کا خوفناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب امریکی کمانڈرجنرل اور نیٹو کے سربراہ اسکاٹ ملراعلیٰ سطح کی میٹنگ کے حوالے سے وہاں موجود تھے۔ حکام کی جانب سے مزید ہلاکتوں کا بھی خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے جبکہ نیٹو کے مطابق امریکی کمانڈراسکاٹ ملرفائرنگ سےمحفوظ رہے لیکن  میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کے بھی زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ افغان میڈیا کے مطابق فائرنگ گورنر قندھارکےسیکیورٹی گارڈنے کی جبکہ طالبان کی جانب سے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی گئی ہے۔