Friday, April 26, 2024

کابل:خودکش دھماکے میں 5افراد ہلاک متعدد زخمی

کابل:خودکش دھماکے میں 5افراد ہلاک متعدد زخمی
June 30, 2015
کابل(ویب ڈٰیسک)افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دھماکہ،5افراد ہلاک ،درجنوں زخمی۔ تفصیلات کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں  خود کش حملہ سے  پانچ افراد ہلاک  جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے ہیں خود کش حملہ کابل میں امریکی قونصل خانےسے پانچ سو میٹر دور ایئر پورٹ روڈ  پر فورسز  کے قافلے پر ہوا تاہم اس حملے کے نتیجے میں پانچ عام شہری جان کی بازی ہار گئے جبکہ دو درجن سے زائد زخمی ہوگئے ۔ وزیر داخلہ کے ترجمان کا کہنا ہے خودکش حملہ آور  فورسز کے اہلکاروں کو نشانہ بنانا چاہتاتھا،دھماکے سے کچھ گھنٹے قبل  ہلمند صوبے میں بھی ٹرک سوار نے پولیس ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنایا جسکے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہوئے ہیں۔