Wednesday, May 8, 2024

کابل یونیورسٹی میں ایرانی کتاب میلے پر دہشت گردوں کا حملہ ، دس طلبا جاں بحق

کابل یونیورسٹی میں ایرانی کتاب میلے پر دہشت گردوں کا حملہ ، دس طلبا جاں بحق
November 2, 2020
کابل (92 نیوز) کابل یونیورسٹی میں ایرانی کتاب میلے پر دہشت گردوں نے حملہ کیا۔ حملے میں دس طلبا سمیت 20 افراد جاں بحق ہو گئے۔ کابل یونیورسٹی دھماکوں اور فائرنگ کی آواز سے گونج اُٹھی۔ تین مسلح افراد نے مرکزی دروازے سے داخل ہو کر اندھا دھند فائرنگ کی اور بارودی مواد کے دھماکے کیے۔ کابل پولیس نے یونیورسٹی کا چاروں طرف سے گھیراؤ کر لیا اور دو طرفہ فائرنگ کا تبادلہ کئی گھنٹوں تک جاری رہا۔ فائرنگ کی آواز سُن کر طلبا میں بھگدڑ مچ گئی اور طلبا نے جامعہ کی عقبی دیوار پھلانگ کر اپنی جانیں بچائیں۔ حملے کے وقت یونیورسٹی میں ایک کتاب کی رونمائی کی تقریب جاری تھی۔ یونیورسٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کتاب کی رونمائی کی تقریب میں ایران اور افغان کے اعلیٰ سفارتی حکام بھی موجود تھے۔