Monday, June 17, 2024

کابل کی سرکاری عمارت پر دہشت گردوں کا حملہ ، 46 افراد ہلاک

کابل کی سرکاری عمارت پر دہشت گردوں کا حملہ ، 46 افراد ہلاک
December 25, 2018
کابل (92 نیوز) کابل کی سرکاری عمارت پر دہشت گردوں کے حملے میں ہلاک ہونیوالے افراد کی تعداد 46 ہو گئی۔ افغان دارلحکومت کابل میں دہشتگردوں  نے پبلک ورکس کے دفتر کے گیٹ پر کار دھماکے سے اڑا دی جس کے بعد دہشت گرد عمارت میں داخل ہوئے اور آس پاس کی عمارتوں پر پوزیشن سنبھال لی۔ سیکیورٹی فورسز نے سات گھنٹے کے طویل آپریش کے بعد کلیئر کرتے ہوئے ساڑھے تین سو سے زائد افراد کو بحفاظت نکال لیا ہے۔ ترجمان افغان دفتر خارجہ نجیب دانش کے مطابق سیکیورٹی فورسز سے مقابلے میں 46 افراد ہلاک ہوئے جبکہ جوابی کارروائی میں چار دہشت گرد بھی مارے گئے ہیں ۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک پولیس اہلکار اور 28 شہری بھی شامل ہیں۔