Sunday, May 19, 2024

کابل ، کار بم دھماکے میں 4 افراد ہلاک ، 6 زخمی

کابل ، کار بم دھماکے میں 4  افراد ہلاک ، 6  زخمی
May 31, 2019
کابل (92 نیوز) افغان دارالحکومت کابل دھماکے سے گونج اٹھا۔ کار بم دھماکے میں 4  افراد ہلاک اور 6  زخمی ہو گئے۔ افغان دارالحکومت پھر دھماکے سے گونج اٹھا۔ کابل کے علاقے قلعہ وزیر میں نیٹو فورسز کے قافلے سے بارودی مواد سے بھری گاڑی ٹکرا دی گئی۔ دھماکے میں چار شہری ہلاک جبکہ چار نیٹو اہلکاروں سمیت چھ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ایک روز قبل بھی کابل ہی میں مارشل فہیم نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے باہر خودکش دھماکا ہوا تھا جس میں چھ افراد ہلاک اور سولہ زخمی ہوئے تھے۔