Friday, May 3, 2024

کابل کا سفارتی علاقہ دھماکوں اور فائرنگ سے گونج اٹھا، دھماکوں کا ہدف اہم سیاسی خاندان کا گیسٹ ہاؤس

کابل کا سفارتی علاقہ دھماکوں اور فائرنگ سے گونج اٹھا، دھماکوں کا ہدف اہم سیاسی خاندان کا گیسٹ ہاؤس
May 27, 2015
کابل (ویب ڈیسک) افغان دارالحکومت کابل کے وسطی علاقے میں رات گئے دھماکوں اور فائرنگ کے بعد سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے پوزیشنیں سنبھال لی ہیں۔ دھماکے اور فائرنگ کابل کےسخت سیکیورٹی والے علاقے وزیر اکبر خان میں ہوئے ہیں جہاں اہم سرکاری دفاتر اور غیرملکی سفارتخانے موجود ہیں تاہم اس بات کا تعین نہیں ہو سکا کہ دھماکوں میں کس عمارت کو ہدف بنایا گیا ہے۔ شہر میں بارہ سے زائد دھماکے ہوئے ہیں جس کے بعد سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دھماکوں کی آوازیں راکٹ فائر ہونے جیسی تھیں جو خود کش حملے بھی ہو سکتے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکوں کا ہدف سفارتی علاقے میں ایک سیاسی خاندان کا گیسٹ ہاؤس ہو سکتا ہے جہاں غیرملکی قیام کرتے ہیں۔ دھماکوں کے حوالے سے فوری طور پر طالبان سے رابطہ نہیں ہو سکا۔