Friday, March 29, 2024

کابل میں پاکستانی سفیر کی افغان وزیر خارجہ سے ملاقات، اہم اُمور پر غور

کابل میں پاکستانی سفیر کی افغان وزیر خارجہ سے ملاقات، اہم اُمور پر غور
September 14, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) کابل میں پاکستانی سفیر منصور احمد خان نے افغان وزیر خارجہ مولوی امیر متقی سے ملاقات کی۔

پاکستانی سفیر منصور احمد خان نے افغان وزیر خارجہ کے درمیان طورخم، سپن بولدک بارڈر پر بلا رکاوٹ نقل و حرکت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ افغان مہاجرین، باہمی تعلقات، انسانی بنیادوں پر امداد کے اُمور بھی زیر بحث آئے۔

پاکستانی سفیر نے افغان وزیر خارجہ کو بارڈر پر نقل و حرکت میں سہولت اور مہاجرین کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔