Friday, April 19, 2024

کابل میں پاکستانی سفارتخانے پر افغان شہریوں کا حملہ ، سکیورٹی نے قابو پالیا

کابل میں پاکستانی سفارتخانے پر افغان شہریوں کا حملہ ، سکیورٹی نے قابو پالیا
June 9, 2019
کابل ( 92 نیوز) افغان حکومت کی ناکامی یا ایک اور سازش ، دار الحکومت کابل میں پاکستانی سفارتخانے پر افغان شہریوں نے دھاوا بول دیا۔ دھاوا بولنے والے  مظاہرین نے  ویزوں کی تعداد بڑھانے اور کاؤنٹرز میں اضافے کے مطالبات کئے ، سفارتخانے کی سکیورٹی نے صورتحال کو قابو کرلیا۔ سفارتی ذرائع کے مطابق  کابل میں پاکستانی سفارتخانے پر حملہ افغان ویزا درخواست گزاروں نے کیا، افغان ویزا درخواست گزاروں  نے شدید احتجاج کرتے ہوئے تین مطالبات سامنے رکھ دیے ہیں۔ مظاہرین کےمطالبات کے پیش نظر فوری ویزا فراہمی، زائد ویزا اجراءاور مزید ویزا کاؤنٹرز کی تشکیل دیدی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی سفارتخانہ تاحال یومیہ 2 ہزار ویزے جاری کر رہا ہے۔ پاکستانی سفارتخانہ زائد ویزا اجراء کیلئے سہولیات فراہم کرنے کا بھی کہہ چکا ہے۔ پاکستانی سفارتخانہ نے متعدد بار دفتر خارجہ کو تحریری طور پر آگاہ کیا ہے۔