Friday, April 26, 2024

کابل میں پاکستان کی جانب سے تعمیر کئے گئے محمد علی جناح اسپتال کا افتتاح کردیاگیا

کابل میں پاکستان کی جانب سے تعمیر کئے گئے محمد علی جناح اسپتال کا افتتاح کردیاگیا
April 20, 2019

کابل ( 92 نیوز) پاکستان نے افغان عوام کو ایک اور تحفہ دیدیا ، کابل میں پاکستان کی جانب سے تعمیر کیا جانے والا 200 بستروں پرمشتمل محمد علی جناح اسپتال کا افتتاح کردیا گیا ،اسپتال کی تعمیر پر 25 ملین ڈالر لاگت آئی۔

افغانستان میں بنیادی ڈھانچے کی بحالی کے   معاملے پر پاکستان نے افغان عوام کیساتھ کیا  ایک ‏اور وعدہ پورا کر دیا۔ افغان دارالحکومت کابل  میں 200 بستروں پر مشتمل اسپتال کا افتتاح کر دیا گیا۔

پاکستان کا تعمیر کردہ ’’محمد علی جناح اسپتال‘‘ دشت برچی میں واقع ہے، اسپتال کی تعمیر میں 2 کروڑ 50 لاکھ  ڈالر لاگت آئی ہےاسپتال میں علاج معالجے کی تمام جدید ترین سہولیات مہیا کی گئی ہیں ، اسپتال میں ہر قسم کے مریضوں کیلئے سہولیات میسر ہوں گی ۔

اسپتال کا مشترکہ افتتاح افغان وزیر صحت اور پاکستانی وزیر پارلیمانی امور علی محمد خان نے کیا،پاکستان افغانستان میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی کیلئے ایک ارب ڈالر سے زائد خرچ ‏کرے گاپاکستان نے افغانستان میں جاری بیشتر منصوبے مکمل کر لیے ہیں۔