Thursday, May 9, 2024

کابل میں ملٹری اکیڈمی پر خود کش حملہ ، 5افراد ہلاک، 12 زخمی

کابل میں ملٹری اکیڈمی پر خود کش حملہ ، 5افراد ہلاک، 12 زخمی
February 11, 2020
کابل ( 92 نیوز) افغانستان کے دار الحکومت کابل میں ملٹری اکیڈمی پر خود کش حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک جبکہ 12 زخمی ہو گئے ،   جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ہے ۔ افغان دارالحکومت کابل میں مارشل فہیم ملٹری اکیڈمی پر خودکش حملہ  کیا گیا ، افغان میڈیا کے مطابق  حملہ آور نے خود کو ملٹری اکیڈمی کے داخلی دروازے پر اڑا لیا۔ دھماکے میں12  افراد ہلاک ہو گئے جبکہ 11 بری طرح زخمی ہو گئے ، کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جس کے باعث  ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے ۔