Thursday, March 28, 2024

کابل میں سرکاری ملازمین کی بس پر خودکش حملہ، تین افراد ہلاک، اٹھارہ زخمی، حملہ افغان اٹارنی جنرل کے دفتر کے عملے پر کیا گیا

کابل میں سرکاری ملازمین کی بس پر خودکش حملہ، تین افراد ہلاک، اٹھارہ زخمی، حملہ افغان اٹارنی جنرل کے دفتر کے عملے پر کیا گیا
May 11, 2015
کابل (ویب ڈیسک) افغان دارالحکومت کابل میں سرکاری ملازمین کو لے جانے والی بس پر خود کش حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں تین افراد ہلاک اور اٹھارہ شدید زخمی ہو گئے۔ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہونے والے خودکش حملے میں افغان اٹارنی جنرل کے دفتر کے عملے کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ بس کے ذریعے دفتر سے گھروں کو واپس جا رہے تھے۔ حملہ آور پیدل تھا اور اس نے اپنے جسم کے ساتھ دھماکا خیز مواد باندھ رکھا تھا۔ ملازمین کی بس جونہی اس کے پاس سے گزری تو اس نے دھماکے سے خود اڑا لیا۔ دھماکے کی ذمہ داری  طالبان نے قبول کرلی ہے۔ ایک ہفتہ قبل بھی افغان اٹارنی جنرل کے دفتر کے عملے پر حملہ ہوا تھا جس میں دو افراد ہلاک اور پندرہ زخمی ہوئے تھے۔