Friday, April 19, 2024

کابل میں این جی او عمار ت پر حملہ ، 4شہری ہلاک ‏

کابل میں این جی او عمار ت پر حملہ ، 4شہری ہلاک ‏
May 9, 2019
کابل ( ویب ڈیسک ) کابل میں غیرملکی این جی اوکی عمارت پر طالبان کے حملے میں 4 شہری ہلاک اور 24 زخمی ہو گئے ۔ افغانستان میں سکیو رٹی فورسز کے فضائی حملے اور جھڑپوں میں 8طالبان ہلاک اور متعدد زخمی جبکہ 4کو گرفتار کرلیا گیا۔ افغان حکام کے مطابق سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں عمارت میں موجود 2 حملہ آوربھی ہلاک ہوگئے ۔ ترجمان افغان وزارت داخلہ کے مطابق عمارت سے 170 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا۔عمارت میں حملہ آوروں سکیورٹی فورسز کے درمیان مقابلہ 6گھنٹے جاری رہا ۔

کابل میں کار بم دھماکا،4افراد ہلاک ،23بچوں سمیت 90 سےزائد زخمی

پینٹاگون نے افغانستان میں اپنے فوجی کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے ۔ صوبہ کیپیساکے ضلع نجرا میں سکیو رٹی فورسز نے طالبان کے ٹھکانوں کو فضائی حملے کا نشانہ بنایا جسکے نتیجے میں دو طالبان ہلاک جبکہ انکی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی ۔ دریں اثناء افغان صوبہ فر ا ہ میں سکیو رٹی فورسز کے دو مختلف حملوں اور اسکے نتیجے میں ہونیوالی جھڑپوں میں 6 جنگجو ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے فورسز نے ضلع خاکی سافیر سے 4طالبان کو حراست میں لیکر ان سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی قبضہ میں لے لیا ۔ادھر پینٹاگون نے کہا ہے کہ ایک حملے میں زخمی ہونیوالا 48 انفٹسری بریگیڈ کمبیٹ ٹیم کا امریکی فوجی صوبہ ننگرہار میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ۔