Monday, May 13, 2024

کابل میں افغان نائب صدر کے قافلے پر بم حملہ ، 10افراد ہلاک

کابل میں افغان نائب صدر کے قافلے پر بم حملہ ، 10افراد ہلاک
September 9, 2020

کابل ( 92 نیوز) کابل میں افغان نائب صدر امراللہ صالح کے قافلے پر بم حملہ ،حملے میں 10افراد ہلاک، نائب صدر کے سکیورٹی گارڈز سمیت 16 زخمی ہو گئے ۔

افغان میڈیا کے مطابق نائب صدر امر اللہ صالح کے قافلے کو کابل کے علاقے تیمانی میں نشانہ بنایا گیا ، دھماکا اس قدر شدید تھا کہ قریبی دکانیں اور گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں، سیکورٹی اداروں نے جائے وقوعہ کو سیل کر کے شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے جبکہ زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

افغان تاریخ کے پہلے نائب صدر امر اللہ صالح نے ویڈیو بیان میں اپنی خیریت سے متعلق آگاہ کیا، انہوں نے دھماکے سے ہونے والے نقصان پر افسوس کا اظہار بھی کیا ہے۔