Saturday, April 20, 2024

کابل : فوجی اسپتال پر دہشتگردوں کا حملہ ،30 افراد ہلاک، پاکستان کی حملے کی مذمت

کابل : فوجی اسپتال پر دہشتگردوں کا حملہ ،30 افراد ہلاک، پاکستان کی حملے کی مذمت
March 8, 2017
کابل (ویب ڈیسک)افغان دارالحکومت کابل میں ملک کے سب سے بڑے ملٹری اسپتال پر حملے میں اب تک تیس ا فراد ہلاک اور ساٹھ سے زائدزخمی ہو چکے ہیں۔اسپتال کے اندر دھماکے کے بعد فائرنگ کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ اس حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی ہے ۔دوسری طرف پاکستان نے اسپتال حملے کی مذمت کی ہے۔ تفصیلات کےمطابق کابل ایک بار دھماکوں سے گونج اٹھا اس بارنشانہ ملک کا سب سے بڑا فوجی اسپتال  بنا۔  خودکش بمبارڈاکٹروں کے بھیس میں آئے ، ایک دہشت گرد نے سردار داود خان ملٹری اسپتال  کے داخلی دروازے پر خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔ جس کے بعد دوسرے  دہشت گرد اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے اسپتال میں گھس گئے۔ اُسی دوران دوسرا دھماکا بھی  ہوا ۔ مریضوں کے لیے چارسو بستروں پر مشتمل یہ اسپتال کابل میں امریکی سفارتخانے کے قریب ہے۔جس میں نیٹو افواج سمیت اعلی فوجی افسران کا علاج کیا جاتا ہےحکام کا کہنا ہے کہ تمام مریضوں کو نکال لیا گیا ہے۔ یہ پہلی بار ہوا ہے کہ طالبان کے ترجمان کی جانب سے میڈیا پر آکر اس حملے سے لاتعلقی کا اظہار کیا گیا ہے۔ افغان صدر اشرف غنی  نے حملے کوانسانی اقدار کی خلاف ورزی قراردیا ہے۔دوسری طرف پاکستان کے دفترخارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے کابل کے فوجی اسپتال پر دہشتگرد حملےکی شدید مذمت کی ہے ۔