Monday, May 6, 2024

کابل : طالبان کا ہسپانوی سفارتخانے کے قریب حملہ‘ 9 افراد ہلاک

کابل : طالبان کا ہسپانوی سفارتخانے کے قریب حملہ‘ 9 افراد ہلاک
December 12, 2015
کابل (ویب ڈیسک) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں شدت پسندوں نے ہسپانوی سفارت خانے کے قریب ایک غیرملکی گیسٹ ہاوس کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ متعدد زخمی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق شدت پسندوں نے کابل کو ایک بار پھر ہلا دیا۔ ہسپانوی سفارتخانے کے قریب گیسٹ ہاوس پر حملہ کردیاجس سے غیرملکیوں سمیت 9 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ افغان پولیس کے مطابق حملہ آوروں نے عمارت کے احاطے میں کھڑی کئی بکتربند گاڑیوں کو آگ لگا دی۔ کئی گھنٹے لڑائی جاری رہنے کے بعد افغان حکام نے تصدیق کی کہ حملہ آوروں کو مار دیا گیا ہے جبکہ گیسٹ ہاوس اور گردونواح میں لوگ عمارتوں میں رہے۔ گزشتہ منگل کو بھی طالبان نے قندھار ایئرپورٹ پر حملہ کر دیا تھا جس کے نتیجے میں کم از کم 50 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔