Monday, September 16, 2024

کابل: سپریم کورٹ کے قریب دھماکہ 20افراد ہلاک

کابل: سپریم کورٹ کے قریب دھماکہ 20افراد ہلاک
February 7, 2017
  کابل (ویب ڈیسک)کابل میں سپریم کورٹ ملازمین کی بس پر خودکش حملے کے نتیجے میں بیس افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئےحملہ آورنےعمارت کی پارکنگ میں بس کو نشانہ بنایا حملے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی۔ تفصیلات کےمطابق افغانستان کا دارالحکومت کابل ایک بار پھر دھماکوں سے گونج اٹھا ، اس بار کوئی سڑک یا دفتر کےباہر خودکش دھماکہ نہیں ہوا بلکہ سپریم کورٹ کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق عدالت کی پارکنگ کے ایریا میں ایک خود کش بمبار نے وہاں موجود ملازمین کو نشانہ بنایا جو گھر واپس جانے کے لیے بس میں سوار ہورہے تھے۔ پولیس نے دھماکے کے بعد سپریم کورٹ کی جانب آنے والی سڑکوں کو بلاک کردیاجبکہ سپریم کورٹ میں کام کرنے والے ملازمین کے اہل خانہ بھی خبر سن کر عدالت کے باہر جمع ہونا شروع ہوگئے۔ گزشتہ ماہ بھی کابل میں موجود پارلیمنٹ کی عمارت سے باہر نکلنے والے ملازمین کو یکے بعد دیگرے دو بم دھماکوں سے نشانہ بنایا گیا تھا اور اس کی ذمہ داری طالبان نے قبول کی تھی جبکہ ان دھماکوں میں تیس افراد ہلاک اور اسی زخمی ہوگئے تھے۔