Monday, September 16, 2024

کابل، دہشتگردوں کا مارشل فہیم نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی پر حملہ، 11افراد ہلاک

کابل، دہشتگردوں کا مارشل فہیم نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی پر حملہ، 11افراد ہلاک
January 29, 2018

کابل (92 نیوز) افغان دار الحکومت کابل میں دہشتگردوں نے مارشل فہیم نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی پر حملہ کر دیا ۔
ایک ہی روز کے وقفے سے افغان دار الحکومت کابل پر دوسرا بڑا حملہ پیش آیا ۔ خودکش جیکٹوں اور آٹو میٹک اسلحہ سے لیس پانچ دہشت گردوں نے مارشل فہیم نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی پر دھاوا بول دیا ۔ اس دوران پورا علاقہ فائرنگ اور دھماکوں سے گونجتا رہا ۔

حملے کے فوری بعد افغان سیکیورٹی فورسز نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے لیا،، پانچ سے چھ گھنٹے تک جاری رہنے والی کارروائی میں 4 دہشتگردوں کو ہلاک جبکہ ایک کو زندہ گرفتار کرلیا گیا ۔ حملے میں افغان نیشنل آرمی کے 11 اہلکار ہلاک جبکہ 16 زخمی بھی ہوئے ۔

دہشت گرد تنظیم داعش نے ملٹری یونیورسٹی حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے ۔

دس روز کے دوران یہ افغان دارالحکومت میں ہونے والا تیسرا بڑا حملہ ہے ، جو ایسے موقع پر ہوا جب انڈونیشیا کے صدر کابل پہنچے ہیں ۔