Friday, March 29, 2024

کابل دھماکہ، 55 سے زائد افراد جاں بحق جبکہ 94 زخمی، آج یوم سوگ کا اعلان

کابل دھماکہ، 55 سے زائد افراد جاں بحق جبکہ 94 زخمی، آج یوم سوگ کا اعلان
November 21, 2018
کابل (92 نیوز) کابل میں ہونیوالے دھماکے نے ملک بھر کی فضاء سوگوار کردی، گزشتہ روزمحفلِ میلاد میں ہونیوالے خوفناک دھماکےمیں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 55سے زائد جبکہ ذخمیوں کی تعداد 94 ہو گئی ہے۔ افغانستان میں آج یوم سوگ منایاجارہاہے۔ گزشتہ روز محفلِ میلاد مصطفیٰ  ﷺ کی تقریب کے دوران ہونیوالے خودکش حملے میں پچاس سےزائد شہری جاں بحق جبکہ اسی سے زائد زخمی ہوگئے۔ گزشتہ روز ہونیوالے دردناک سانحے نے ملک بھر کی فضاء سوگوار کردی۔۔افغان صدر اشرف غنی کے اعلان کے بعدملک بھر میں آج یوم سوگ منایاجارہاہے۔ گزشتہ روز خود کش دھماکہ اس وقت کیاگیاجب وہاں کے مقامی ہال میں  سرورِ کونینﷺ کی ولادت کا جشن منایاجارہاتھا۔جس میں ایک ہزار سےزائد کا مجمع شریک تھا۔ عینی شاہدین کے مطابق  خودکش بمبار نے  اس ہجوم کے درمیان آکر خود کو اڑایا۔ وزیراعظم عمران خان نے بھی دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے دوسری جانب دھماکے سے متعلق تحقیقات کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔تاہم ابھی تک کوئی گروہ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔