Saturday, April 27, 2024

کابل : بم دھماکے میں  6 افراد ہلاک 30 زخمی

کابل : بم دھماکے میں  6 افراد ہلاک 30 زخمی
March 25, 2015
کابل(ویب ڈیسک) افغانستان کےدارالحکومت کابل میں صدارتی محل کے قریب ہونیوالے خود کش بم دھماکے میں 6 افراد ہلاک اور 30 زخمی  ہوگئے۔ افغان وزارت داخلہ کے مطابق دھماکہ خودکش تھا۔ ایک عینی شاہد محمد طاہر کے مطابق اُس نے خودکش دھماکے میں کسی کو بازو کے بغیر اور کسی کو ہاتھ کھونے کے بعد دیکھا۔ دھماکے کے بعد صوبے میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ افغانستان میں پچھلے برس تقریباً 3700 سویلین جاں بحق اور 6800 زخمی ہوئےتھے۔