Thursday, April 18, 2024

کابل: امریکی یونیورسٹی پر مسلح افراد کا حملہ ،2 ہلاک

کابل: امریکی یونیورسٹی پر مسلح افراد کا حملہ ،2 ہلاک
August 24, 2016
کابل(ویب ڈیسک)افغانستان کے دارالحکومت کابل میں امریکی یونیورسٹی میں مسلح افراد نے حملہ کر دیا ہے جس میں دو افراد ہلاک اور متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔ افغان میڈیا کے مطابق افغان دارالحکومت کابل میں دھماکے میں دو افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے امریکن یونیورسٹی کو نشانہ بنایا ہے اور وہ یونیورسٹی میں گھس گئے ہیں ۔عینی شاہدین کا مزید کہنا ہےکہ  یونیورسٹی میں موجودامریکی پروفیسرزہنگامی دروازے سے نکلنے میں کامیاب ہوگئےہیں جبکہ سکیورٹی فورسزحملے پرجوابی کارروائی میں مصروف ہیں۔افغان پولیس چیف نے بھی اس موقع پر کہا ہے کہ  افغان اسپیشل فورسزبھی یونیورسٹی میں موجوددہشت گردوں کےخلاف آپریشن میں حصہ لے رہی ہیں۔