Friday, May 17, 2024

کابل ائیرپورٹ پر پی آئی اے پرواز کو تین گھنٹے تک روکے رکھا گیا

کابل ائیرپورٹ پر پی آئی اے پرواز کو تین گھنٹے تک روکے رکھا گیا
December 9, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) کابل ائیرپورٹ پر پاکستان آنیوالی پی آئی اے پرواز کو روک کر رکھا گیا ،  طیارہ آج صبح اسلام آباد سے کابل گیا تھا ۔ افغان حکام پاکستان دشمنی میں اپنے بھارتی آقاؤں سے بھی کئی قدم آگے نکل گئے ، آج صبح اسلام آباد سے کابل جانے والے پی آئی اے کے طیارے کو کابل ائیرپورٹ پر روک لیا گیا ،  افغان حکام پی آئی اے طیارے کو کابل ہوائی اڈے سے واپسی کی اجازت نہ دی ۔ پی آئی اے کی پرواز نے اسلام آباد واپس آنا  تھا ،  پرواز میں 162 مسافر سوار تھے ، افغان حکام جہاز سے لوگوں کو اترنے بھی نہیں دے رہے تھے ۔ بلا جواز تین گھنٹے تک روکے رکھنے کے بعد طیارے کو پاکستان واپش آنے کی اجازت دی گئی ۔